Friday, April 26, 2024
ہومپاکستانپی ڈی ایم کی کھٹارابس زوال کی اس کچی سڑک پر اتر گئی ہے جس کے آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے،فواد چوہدری

پی ڈی ایم کی کھٹارابس زوال کی اس کچی سڑک پر اتر گئی ہے جس کے آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے جبکہ پی ڈی ایم کی کھٹارابس زوال کی اس کچی سڑک پر اتر گئی ہے جس کے آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے،وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس بجٹ کے خلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں کیونکہ عمران خان کی سیاسی ومعاشی حکمت عملی نے انہیں کلین بولڈ کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماحکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ نون لیگ کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے ریکارڈ منافع کمایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔